تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

کویت میں محکمہ ٹریفک کے اہم اعلانات

کویت نے رمضان المبارک میں ٹریفک مسائل پر قابو پانے اور شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔

کویتی میڈیا کے مطابق جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ٹریفک نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے لیے ٹریفک پلان فعال کر کے دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

منصوبے کا پہلا حصہ سرکاری اوقاتِ کار اور صبح میں دفاتر روانگی کے لیے ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنا اور دوسرا حصہ افطار کے بعد شاپنگ کے لیے شہریوں کی نقل و حرکت کو آسانیاں فراہم کرنا ہے۔

رمضان میں رنگ روڈز، ہائی ویز، اہم شاہرائیں اور داخلی و خارجی راستوں پر سیکورٹی گشت ٹیمیں ڈیوٹی پر مامور کی گئی ہیں۔

اسی طرح بھاری گاڑیوں کے صبح 8:30 سے 10:30 تک اور رات 12:30 سے علی الصبح 3:30 بجے تک سڑکوں پر آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

ٹریفک ڈیپارٹمنٹس اور ڈرائیونگ ٹیسٹ ڈیپارٹمنٹ میں ملازمین کے اوقات کار کو صبح 10 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک ایڈجسٹ کیا گیاہے۔

Comments

- Advertisement -