جمعرات, اگست 20, 2026
اشتہار

تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق اہم اعلانات

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر تعلیم نے بلوچستان کے تمام اسکولز اور کالجز 2 ستمبر بروز جمعہ تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔

وزیر تعلیم میرنصیب اللہ مری کا کہنا ہے کہ بارشوں سےکئی اضلاع میں تعلیمی اداروں کونقصان پہنچا ہے سیکرٹری سیکنڈری اسکولز اور ہائیر ایجوکیشن کو تعطیلات میں توسیع کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

یونیورسٹی آف سوات نے سالانہ امتحانات ملتوی کر دیے۔ اعلامیہ کے مطابق سوات یونیورسٹی نے بی اے، بی ایس سی کےامتحانات ملتوی کر دیے۔ بی بی اےاوربی کام کےسالانہ امتحانات بھی ملتوی کیے گئے ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امتحانات سیلابی صورتحات کےباعث ملتوی کئےگئے۔ سالانہ امتحانات کا شیڈول بعدمیں جاری کیاجائےگا۔

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے لوئر دیر میں تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع کا اعلان کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں