تازہ ترین

عالمی بینک نے بھی پاکستان سے کئی مطالبات کر دیے، رپورٹ جاری

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ...

نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد : نوید اشرف کو پاک بحریہ کا...

لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی...

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

اہم تعیناتی، وزیراعظم ہاؤس میں مشاورتی اجلاس

وزیراعظم ہاؤس میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا ہے جس میں اہم تعیناتی سمیت ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا ہے جس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، ایاز صادق ودیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیاسی صورتحال، اہم تعیناتی سمیت دیگر امور زیر غور آئے۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق نے اپنی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات پر بریفنگ دی اس کے ساتھ ہی گزشتہ روز سابق صدر آصف زرداری اور پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان سے ہونے والی ملاقات سے بھی آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں لندن سے نواز شریف بھی مشاورت کا حصہ تھے۔ اجلاس میں اتفاق ہوا کہ تمام فیصلے اتحادی رہنماؤں کی مشاورت سے ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس اجلاس سے قبل وزیر خزانہ نے اسحاق ڈار نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی تھی۔

یہ ملاقات ایوان صدر میں ہوئی تھی جس میں وزیر خزانہ نے صدر مملکت کو ملکی معاشی صورتحال پر بریفنگ دی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں اقتصادی مسائل کیساتھ اہم تعیناتی کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی جبکہ پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان کشیدگی کم کرنے پر بھی صدر مملکت اور وزیر خزانہ کے درمیان تبادلہ خیال کیا۔

اس سے قبل گزشتہ شب اسحاق ڈار نے سابق صدر آصف زرداری اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتیں کرکے انہیں نواز شریف کا پیغام پہنچایا تھا۔

Comments

- Advertisement -