ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

پی سی بی میں اہم تعیناتیاں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ کے شعبہ ڈومیسٹک کرکٹ میں ردو بدل کی گئی ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر ندیم خان کو پی سی بی کا ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ تعینات کیا گیا ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر ندیم خان نےاپنےعہدے کاچارج سنبھال لیا۔

ندیم خان ڈائریکٹر اکیڈمیز اور ڈومیسٹک کرکٹ خدمات انجام دے چکے ہیں۔ سابق انٹرنیشنل کرکٹر جنید ضیا جی ایم ڈومیسٹک کرکٹ ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک سیزن2023-24 میں ہونے والے سات ٹورنامنٹس کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔

ڈپارٹمنٹس ٹورنامنٹس کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

2023-24کے سیزن کا آغاز قائداعظم ٹرافی سے ہوگا جو10 ستمبر کو شروع ہوگی اور اس کا اختتام 26 اکتوبر کوہوگا۔آٹھ ٹیموں کے اس ریجنل ٹورنامنٹ کا آغاز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں لاہور ریجن وائٹس اور لاہور ریجن بلوز کے میچ سے ہوگا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور22 سے 26 اکتوبر تک ہونے والے فائنل کی میزبانی بھی کرے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں