کراچی: ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے لاک ڈاؤن میں استثنیٰ اور کھلنے والی دکانوں کےحوالےسے اہم وضاحت پیش کر دی۔
ترجمان سندھ حکومت نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ حجام، دھوبی، درزی، سینیٹری اور دیگر شاپس کھولنےکی اجازت کا تاثر غلط ہے، نہ سندھ حکومت اور نہ ہی وفاقی حکومت کی جانب سے ان دکانوں کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے اعلان سے ایک تاثر ابھرا کہ لاک ڈاؤن ختم ہوگیا تاہم لاک ڈاؤن ختم یا نرم ہونے کا تاثر غلط ہے،وزیر اعلیٰ نے کل واضح کردیا کی لاک ڈاؤن مزید سخت ہوگا۔
مرتضییٰ وہاب نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پرتعمیراتی اور برآمدی صنعتوں کو اجازت دی اور اس حوالے سے ایس او پیز محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کی جاچکی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن سے مستثنیٰ اداروں کو ہر حال میں انڈر ٹیکنگ دینا ہوگی اور انڈر ٹیکنگ کے بغیر صنعتوں کو قطعی اجازت نہیں دی جاسکتی۔