تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

سعودی عرب: خاندان کے ہمراہ رہائش پذیر غیرملکی ملازمین یہ لازمی جان لیں کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔!

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) نے مملکت میں رہائش پذیر غیرملکیوں کے فیملی اسٹیٹس کے حوالے سے اہم وضاحت جاری کی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی شہری نے جوازات سے آن لائن استفسار کیا کہ اپنے ملازم کا فیملی اسٹیٹس تبدیل کرنا چاہتا ہوں، ابشر پورٹل پر غیر شادی شدہ اسٹیٹس شادی شدہ میں تبدیل کیسے ہوگا؟۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے وضاحت پیش کی کہ مملکت میں آن لائن پلیٹ فارم ‘ابشر’ پر غیرملکی ملازمین کی فیملی کا اسٹیٹس تبدیل کرنے کے لیے اسپانسر کو جوازات سے پیشگی وقت لینا ہوگا۔

محکمہ کا کہنا تھا کہ سعودی قانون کے مطابق کارکن کے اسپانسر یا کسی مقرر کردہ قانونی نمائندے کے ذریعے ملازم کے ابشر پر اسٹیٹس درست کرنے کے لیے جوازات کے دفتر سے پیشگی وقت حاصل کیا جائے اور مقررہ فارم پُر کر دفتر سے رجوع کریں جس کے بعد متعلقہ ادارہ جانچ پڑتال کرکے اسٹیٹس تبدیل کردے گا۔

سفر کے خواہشمند غیرملکیوں کیلئے سعودی حکومت کا جواب آگیا

خیال رہے کہ جوازات کے قانون کے مطابق غیر ملکی کارکنوں کے اقامہ اور دیگر معاملات کی انجام دہی کے لیے اسپانسر یا اس کے مقررہ کردہ نمائندے کو ہی اجازت ہوتی ہے کہ وہ جوازات کے دفتر سے رجوع کرے۔

Comments

- Advertisement -