تازہ ترین

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

کراچی میں لوڈشیڈنگ پر وفاقی حکومت کا اہم فیصلہ

کراچی میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے وفاقی حکومت نے کے ‏الیکٹرک کو 400 میگاواٹ اضافی بجلی فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی شہر ‏میں جاری طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے معاملے پر وفاقی وزیر برائے توانائی محمد حماد ‏اظہر سےاسلام آباد میں ملاقات کی۔

ملاقات میں وفاقی سیکریٹری توانائی اور وفاقی سیکریٹری فنانس نے بھی شرکت کی جب کہ ایم ‏ڈی مونس علوی بھی موجود تھے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ کے ای کراچی کو بلا تعطل بجلی فراہمی کو یقینی بنائے، کے الیکٹرک کو ‏وارننگ بھی جاری کی گئی ہے کہ کراچی کے لوگ اگر بجلی کے حوالے سے مزید تنگ اور پریشان ‏ہوئے تو وفاق اس معاملہ میں انتہائی اقدامات کر سکتا ہے۔

ملاقات کے حوالے سے گورنر سندھ نے بیان میں بتایا کہ وفاقی وزیر برائے توانائی محمد حماد ‏اظہر کی جانب سے کے الیکٹرک کو مزید 400 میگا واٹ اضافی بجلی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ‏ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ اگلے دس دن تک بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے معاملات کو درست کرنے ‏کے لئے ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

Comments

- Advertisement -