تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

وفاقی حکومت کا کرونا کی تیزی سے بگڑتی صورتحال پر اہم فیصلہ

ملک میں کرونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر وفاقی حکومت نے ماس ویکسی نیشن سینٹر فوری بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اومیکرون کے تیزی سے وار نے ایک مرتبہ پھر ملک کو کرونا پابندیوں کی طرف دھکیلنا شروع کردیا ہے، کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کو کنٹرول کرنے کےلیے وفاقی حکومت نے اہم فیصلہ لےلیا ہے۔

وزارت قومی صحت نے فوری طور پر دارالحکومت ماس ویکسینیشن سینٹر بحال کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے موبائل ویکسینیشن سینٹرز کی بحالی کی ہدایت بھی جاری کی ہیں۔

قومی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ایف نائن پارک کے ماس ویکسینیشن سینٹر نے ازسر نو کام کا آغاز کردیا ہے۔

وفاقی حکام نے مراسلہ جاری کیا ہے کہ ماس، موبائل ویکسی نیشن سینٹرز کیلئے کنٹریکٹ پر عملہ اور 136ویکسی نیٹرز بھرتی کیا جائے۔

خیال رہے کہ ایف نائن ماس ویکسی نیشن سینٹر بندش کے احکامات 21 دسمبر کو جاری ہوئے تھے اور ایف نائن ماس ویکسی نیشن سینٹر گندھارا آرٹ سینٹر کے قیام کا فیصلہ ہوا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے نے ماس ویکی نیشن سینٹر خالی کرنے کےلیے این ڈی ایم اے کو مراسلہ لکھا تھا، جسے مئی 2021 میں قائم کیا گیا تھا۔

ایف نائن سینٹر میں یومیہ 20 ہزار افراد کی ویکسی نیشن کی گنجائش ہے جب کہ اسی سینٹر میں یومیہ 55 ہزار افراد تک کی ویکسی نیشن کی جاچکی ہے۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس کے کیسز کی سب سے زیادہ شرح 35.30 فیصد کراچی میں ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ حیدرآباد میں کرونا کیسز کی شرح 5.12 فیصد، گلگت میں 4.08 فیصد، مظفرآباد میں 11.90 اور میرپور میں 2.17 فیصد رہی۔

Comments

- Advertisement -