The news is by your side.

Advertisement

پی ایس ایل کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کا اہم فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے پروجیکٹ ایگزیکٹو مسٹر شعیب نوید اپنے معاہدے کی توسیع نہیں لیں گے،ان کے معاہدے کی مدت 23 دسمبر کو ختم ہو رہی ہے۔

شعیب نویدنے پی سی بی کو پچھلے سال جوائن کیا تھا ،ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 آغاز سے اختتام تک پاکستان میں منعقد ہوئی، اس سارے ایونٹ کی کامیاب منصوبہ بندی میں انکا اہم حصہ رہا۔

No plans about adding another team in HBL PSL 2021: Naveed

مسٹر شعیب نوید کا کہنا ہے کہ مجھے اس بات کا فخر ہے کہ میں پاکستان سپر لیگ کا پہلا پروجیکٹ ایگزیکٹیو ہوں۔پی ایس ایل میں میرے دوسرے دور کی اہم بات یہ ہے کہ ہم پی سی بی کی پوری ٹیم،ٹیم مالکان، سیکیورٹی ایجنسیوں اور مقامی انتظامیہ کے تعاون سے پاکستان میں پورا سیزن کروانے میں کامیاب رہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ینگ فیملی کی موجودگی میں یہ محسوس کیا کہ مجھے ایک مختلف چیلنج کی طرف بڑھنے کی ضرورت ہے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل پاکستان کا سب سے بڑا برانڈ ہے اور یہ میرے دل کے قریب ہے،میں اس کی مزید کامیابی کے لیے پرامید ہوں۔

شیعب نوید کی رخصتی کے بعد پی سی بی کے ڈائریکٹر کمرشل بابر حمید ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2021 کی منصوبہ بندی اور معاملات سنبھالیں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں