منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں سے متعلق اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی حکومت کا غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں سے متعلق اہم فیصلہ سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ویزہ مدت ختم ہونے کے باوجود پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں کیخلاف ایکشن کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 3اکتوبر کی ڈیڈ لائن کے بعد کارروائی مزید تیز کی جائےگی۔ پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں گرفتار غیرملکیوں کی تعداد 398ہو گئی۔

اسلام آباد پولیس نے غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کی ملک بدری پرعملدرآمد کا منصوبہ وزارت داخلہ کو بھجوا دیا ہے غیر ملکیوں کو سفارتخانوں کے تعاون سے واپس پہنچایا جائے گا۔

پہلی بار اس ضمن میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور دیگر متعلقین کے کردار کو واضع کیا گیا، ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو سفارتخانوں کے تعاون سے واپس پہنچایا جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ یہ تفصیلی ضابطہ کار اسلام آباد کی حدود سے امیگریشن مراکز تک کےعمل کوواضح کرتا ہے، ضابطہ کار کے پہلے حصے میں پولیس کے کردار کے مطابق عمل جاری ہے۔

21 مختلف آپریشنز کے بعد 39 مقدمات درج کئے گئے ہیں، 298 غیر قانونی مقیم غیرملکی افرادعدالتوں میں مقدمات کا سامناکررہے ہیں، گزشتہ روز بھی 17 افغانوں کو مقدمات کے تحت عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں