تازہ ترین

حکومت کا بین الاقوامی پروازوں سے متعلق اہم فیصلہ

حکومت ملکی خزانہ بھرنے کیلیے بین الاقوامی پروازوں کی بزنس کلاس ٹکٹ پر 17 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے ملکی خزانہ بھرنے اور معاشی بہتری کے لیے بین الاقوامی پروازوں کی بزنس کلاس ٹکٹ پر 17 فیصد ایکسائز ڈیوٹی لگانے پر غور شروع کر دیا ہے اور اپنے اس فیصلے سے آئی ایم ایف کی مذاکراتی ٹیم کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بین الاقوامی پروازوں کے کلب، بزنس کلاس اور فرسٹ کلاس ٹکٹوں پر لگائی جائے گی اور بین الاقوامی ٹکٹس میں 50 ہزار روپے ایف ای ڈی مد میں لیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی معیشت مالی سال 2022 کے آغاز پر مستحکم تھی، آئی ایم ایف

ذرائع کے مطابق فیصلے کا اطلاق وفاقی حکومت کی حتمی ہدایات کے بعد کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -