تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

پی ایس ایل سکس: براڈ کاسٹر عملے سے متعلق پی سی بی کا اہم فیصلہ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ تمام تر مشکلات کے باوجود پی ایس ایل کے بقیہ میچز کرانے کے لئے کوشاں ہیں، اسی تناظر میں پی سی بی نے ایک اور اہم فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے جنوبی افریقا اور بھارت سے فلائٹس کے اجازت نامے کو معطل کردیا تھا، جس کے باعث جنوبی افریقا سے آنے والی براڈ کاسٹرز عملہ دبئی نہ پہنچ سکا اور ایک بار پھر پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے انعقاد پر شہبات کا اظہار ہونے لگا۔

ایسی صورت حال میں پی سی بی نے فوری طور پر پی ایس ایل فرنچائز مالکان کا ہنگامی اجلاس طلب کیا اور انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کی گئی کاوشوں سے آگاہ کیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے درمیان ہونے والا ہنگامی اجلاس ختم ہوا اور پی سی بی کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ بھارت اور جنوبی افریقا کی فلائٹس سے متعلق فرنچائز مالکان کو آگاہ کیاگیا، تاہم پی ایس ایل کے لئے کراچی اور لاہور فلائٹس کی روانگی شیڈول کے مطابق ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 6 کے کمنٹری پینل میں کون کون شامل ہے؟

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ گرین لسٹ میں شامل ممالک سے پی ایس ایل کیلئےبراڈ کاسٹرز عملہ بلانےپر غور شروع کردیا گیا ہے، اس سلسلے میں سنگاپور ، آسٹریلیا اور انگلینڈ سے براڈ کاسٹ عملہ بلانے کیلئے کوششیں شروع کردی گئیں ہیں تاہم براڈ کاسٹ کےلئے سازوسامان پاکستان سےجائے گا۔

پی سی بی کے مطابق فرنچائز مالکان ،پی ایس ایل انتظامیہ کےدرمیان دوسرا اجلاس آج شام ہوگا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان سپر لیگ کے سیزن 6 میں شرکت کیلئے بھارت سے ابوظبی سفر کرنے والے تمام 25 افراد کو ویزے جاری کردیے گئے جن میں جنوبی افریقی کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف شامل تھے۔

Comments

- Advertisement -