جمعہ, اگست 7, 2026
اشتہار

محکمہ صحت ، اسکول اور کالج سے متعلق اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ میں 19 گریڈ کی تقرری اور تبادلوں کے اختیارات چیف سیکریٹری سندھ نے متعلقہ محکموں کے وزیر کو دے دیے۔

اس سے قبل صحت ، اسکول، اور کالجز کے 19 گریڈ کے افسران کے تبادلوں کے متعلقہ فیصلے وزراء کی منظوریوں کے بعد چیف سیکریٹری کو بھجوائے جاتے تھے۔

نئے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق متعلقہ محکمہ کو اب مکمل اختیار ہے کے 19 گریڈ کے افسران کی تعیناتی اب وہ خود کر سکیں گے۔

چیف سیکریٹری سندھ سہیل راجپوت کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے بعد اب سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن پر کاغذات کا دباوں کم ہو گا۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی سمری منظوری کے بعد حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں