تازہ ترین

حسن نواز اور حسین نواز تین بڑے مقدمات میں بری

اسلام آباد : احتساب عدالت نے سابق وزیرِاعظم میاں...

سوشل میڈیا پر مذہبی و لسانی منافرت پھیلانے والے 462 اکاؤنٹس بند

اسلام آباد : سوشل میڈیا پر مذہبی اور لسانی...

قوم دہشتگردی کے خاتمے تک پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ...

سعودی عرب میں اہم فیصلے

ریاض: سعودی کابینہ کے آن لائن اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے جبکہ اراکین نے سوڈان میں فوجی بغاوت کے بعد تمام فریقین کو ضبط و تحمل سے کام لینے کی بھی ہدایت کی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی کابینہ نے سوڈان میں تمام فریقین سے اپیل کی کہ وہ صبر اور برداشت کا مظاہرہ کریں، اراکین نے سوڈان کے برادر عوام کو اطمینان دلایا کہ سوڈان میں امن و استحکام اور ترقی و خوش حالی کے لیے سعودی عرب کی حمایت ہمیشہ برقرار رہے گی۔

دریں اثنا کابینہ نے گرین سعودی عرب فورم اور گرین مشرق وسطی سربراہ کانفرنس کی کامیابی پر مبارک باد دی۔

ورچوئل اجلاس کے دوران اراکین نے اس سال جی 20 کی کامیاب قیادت پر اٹلی کے لیے ستائش کا اظہار کیا، کابینہ نے علاقائی و بین الاقوامی صورت حال سے متعلق اہم امور کا جائزہ بھی لیا ہے۔

سعودی کابینہ کے اراکین نے مملکت کے مختلف علاقوں اور سول تنصیبات پر حوثیوں کے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بیان کا خیر مقدم کیا۔ اسی طرح مسئلہ فلسطین کا موضوع بھی زیر بحث آیا، اراکین چاہتے ہیں فلسطینی عوام کو جائز حقوق ملیں۔

کابینہ نے لیبیا کے حوالے سے موقف دہراتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب چاہتا ہے کہ لیبیا کے امن و استحکام و اتحاد و سالمیت کے تحفظ کے لیے کی جانے والی بین الاقوامی کوششیں جاری رہیں۔

علاوہ ازیں کابینہ اراکین نے سعودی عرب کے حوالے سے دیگر مختلف امور پر اہم فیصلے کیے۔

Comments

- Advertisement -