تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سعودی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے

ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت کابینہ کا آن لائن اجلاس منعقد ہوا جس میں حج کی تیاریوں اور حکومتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی کابینہ نے حج 1441 ہجری کے لیے کی جانے والی تیاریوں اور مختلف حکومتی اداروں کے منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔

شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد سلمان کی ہدایت پر حج میں کام کرنے والے تمام اداروں کو تاکید کی گئی کہ عازمین کے لیے صحت مند اور پرتحفظ ماحول میں مناسک کی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔

سعودی کابینہ نے کرونا وائرس کی مقامی اور بین الاقوامی صورتحال کا بھی جائزہ لیا، عالمی وبا کی زد میں آنے والے افراد کی تعداد اور حفاظتی تدابیر کے علاوہ انسداد کے لیے جاری کوششوں کی تفصیلات سے بھی کابینہ کو آگاہ کیا گیا۔

کابینہ کو شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو پیش کی جانے والی طبی سہولتوں کے علاوہ سعودی عرب کے اسپتالوں میں آئی سی یو کے شعبے میں 30 فیصد توسیع سے بھی مطلع کیا گیا۔

علاوہ ازیں قائم مقام وزیر اطلاعات ڈاکٹر عصام بن سعد بن سعید نے کابینہ کو بتایا کہ سعودی عرب جی 20 کے سربراہ کے طور پر عالمی تجارت تنظیم کی مدد میں اپنا کردار ادا کررہا ہے۔

کابینہ اراکین کا کہنا تھا کہ جی 20 ممالک میں معیشت کی ترقی اور عالمی تجارت میں نمایاں کردار ادا کرنے کے لیے سعودی عرب اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

سعودی کابینہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب چاہتا ہے کہ عالمی تجارت تنظیم بین الاقوامی تجارت کو منظم کرنے میں بھرپور کردار ادا کرے۔

Comments

- Advertisement -