تازہ ترین

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

کویت کے غیرملکیوں سے متعلق اہم فیصلے ‏

کویت کی وزراء کونسل نے غیرملکیوں کی مملکت میں داخلے اور کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے ‏کیے گئے نئے فیصلوں کا اعلان کر دیا۔

کویتی میڈیا کے مطابق حکومتی ترجمان طارق المزرم نے اعلان کیا ہے کہ تارکین وطن یکم اگست ‏سے مملکت میں داخلے کی اجازت ہو گی جس کے لیے طے شدہ شرائط کو پورا کرنا لازمی ہے۔

ان شرائط میں ویکسینیشن سرفہرست ہے، وہ غیرملکی جو کویت آنا چاہتے ہیں ان کے لیے کورونا ‏ویکسینیشن جو کہ مملکت میں منظور شدہ ویکسینز ہیں کا سرٹیفکیٹ رکھنا ہوگا۔

کویت میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے فائزر، ایسٹرازینیکا موڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن ‏ویکیسنز کی منظوری دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ پی سی آر ٹیسٹ جو کہ 72 گھنٹے سے پہلے کا نہ ہو اور اس میں واضح کیا گیا ہو کہ ‏متعلقہ شخص کورونا کا شکار نہیں ہے۔

مملکت میں داخلے پر 7 یوم گھریلو قرنطینہ لازمی ہوگا اور پی سی آر ٹیسٹ منفی آنے پر قرنطینہ ‏ختم کر دیا جائے گا۔

حکومت نے بغیر ویکسینیشن شہریوں کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کر دی ہے، جب تک ‏منظور شدہ ویکسینز کی دو خوراکیں نہ لگا لی جائیں کسی کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں ‏ہو گی البتہ وہ افراد جو استثنیٰ کے زمرے میں آتے ہوں ان کے لیے ویکسینیشن کی شرط ضروری ‏نہیں۔

Comments

- Advertisement -