ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

ای سی سی کے اجلاس میں گندم اورآٹے کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اہم فیصلے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قیمتوں پر کنٹرول کیلئے نجی شعبہ کو گندم کی درآمد کی اجازت دیدی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اقدامات کی منظوری دی گئی اور قیمتوں پر کنٹرول کیلئے نجی شعبہ کو گندم کی درآمد کی اجازت دیدی گئی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نجی شعبے کیلئے گندم کی درآمد کیلئے کوئی حد نہیں ہوگی، صوبائی حکومتوں کو فوری گندم کی ریلیز کی پالیسی کے اعلان کا کہا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق پنجاب آئندہ 2 ماہ کے دوران صوبے کی فلور ملز کو 9 لاکھ ٹن گندم فراہم کرے گا، پاسکو کے پی اور بلوچستان کی گندم کی ضروریات کا جائزہ لے گا، پنجاب سے کے پی اور بلوچستان کیلئے گندم کی فراہمی کو آسان بنایا جائے گا۔

اجلاس کے دوران سی ڈی اے کو میٹرو کی ادائیگیوں کی مد میں ڈھائی ارب کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی اور شہدا کے اہل خانہ کو ادائیگی کیلئے 20 کروڑ کی گرانٹ کی سمری منظور کی گئی۔

اعلامیے کے مطابق اسلام آباد پولیس کے شہدا کے اہلخانہ کو 3.6 کروڑ کی فراہمی اور اسلام آبادپولیس کے 10.5کروڑکےواجبات کی ادائیگی کی سمری منظور کی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں