The news is by your side.

Advertisement

آٹےکی قیمتیں کم کرانےکیلئے اہم فیصلے

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ملک بھر میں آٹےکی قیمتیں کم کرانےکیلئےضروری اقدامات کرتے ہوئے اہم فیصلے کیے ہیں۔

مشیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں گندم کی سپلائی، قیمت میں استحکام اور طلب سے متعلق اہم فیصلے کیے ہیں۔ مشیرخزانہ کی سربراہی میں گندم کی ترسیل اور فراہمی کیلئےکوآرڈینیشن کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔

امدادی قیمت 1650روپے فی 40 کلو

اجلاس میں گندم کی فصل کی کم ازکم امدادی قیمت 1650روپے فی 40 کلو مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ موجودہ پرائس1475روپےفی 40 کلوبرقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فلور ملز کیلئے روزانہ 38 ہزار میٹرک ٹن گندم جاری کرنےکافیصلہ سامنے آیا ہے۔پنجاب کیلئے 25 ہزار، سندھ کیلئے8میٹرک ٹن گندم روزانہ جاری کی جائیگی۔

اسی طرح کےپی 4 اور بلوچستان کیلئےایک ہزارمیٹرک ٹن گندم روزانہ جاری کی جائے گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں