تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

لاک ڈاؤن کے حوالے سے سعودی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی اہم وضاحت

ریاض : سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کرفیو کے دوران سامان کی نقل و حرکت کےلیے نئے اجازت نامے جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرک ڈرائیوروں کو کسی قسم کے اجازت ناموں کی ضرورت نہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں بھی ان دنوں کرونا وائرس کے وار جاری ہیں جس کی روک تھام کےلیے حکومت کی جانب سے ملک بھر میں 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ ہے۔

اس دوران شاہی فرمان کے مطابق کچھ کچھ شعبوں کے افراد کو استثنیٰ حاصل ہے جس میں ٹرک ڈرائیورز بھی شامل ہیں۔

سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے کرفیو کے دوران نئے اجازت ناموں سے متعلق بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سامان کی منتقلی کی تمام سرگرمیاں کرفیو سےمستثنیٰ ہیں۔

ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے یہ ہدایات بھی جاری کی گئی ہے کہ ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے 25 فیصد سے زیادہ ملازمین ڈیوٹی پر ہوں کیونکہ کرفیو سے صرف ٹرک ڈرائیوروں کو استثنیٰ حاصل ہے۔

پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اجازت نامے کے اجرا کا طریقہ کار واضح کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ چار نکاتی ہے۔

ٹرانسپورٹ ادارہ اپنے کارکن کے لیے کرفیو کے دوران آمد و رفت کے اجازت نامے کا فارم بھرے گا جس میں ملازم کا نام، اس کی رہائش کا پتہ، ڈیوٹی کے ایام، اوقات اور جگہ کا تعین کرنا ہوگا اور وزارت داخلہ اس کی منظوری دے گی۔

Comments

- Advertisement -