تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

سعودی ایئرلائنز کی غیرملکی مسافروں کے لیے اہم وضاحت

ریاض: سعودی ایئرلائنز(السعودیہ) نے 3 ممالک سے تعلق رکھنے والے غیرملکیوں کے لیے مملکت میں داخلے پر شرط کی وضاحت کردی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی ایئرلائنز نے واضح کیا ہے کہ بھارت، برازیل اور ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے افراد کو براہ راست مملکت میں داخلے پر پابندی ہے، لیکن ایک شرط کے تحت وہ سعودی عرب آسکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ارجنٹینی، برازیلین اور بھارتیوں کو صرف اس صورت میں سعودی عرب داخلے کی اجازت ہوگی کہ وہ اپنے ملک سے نکل کر کسی اور جگہ کم از کم 14 دن گزار چکے ہوں۔

السعودیہ کا کہنا ہے کہ اپنے مملکوں سے نکل کر دیگر ممالک میں 14 دن گزارنے پر انہیں مذکورہ ممالک سے ہی سعودی عرب آنے کی اجازت ہوگی، بصورت دیگر کوئی امکانات نہیں ہیں۔

سعودی عرب :السعودیہ کا مسافروں کی سہولت کیلئے اہم اعلان

خیال رہے کہ بھارتی شہری نے سعودی ایئرلائن سے سوال کیا تھا کہ کیا موثر ایگزٹ ری انٹری ویزا رکھنے والے انڈین شہریوں کو دبئی ٹرانزٹ کے ذریعے سعودی عرب آنے کی اجازت ہوگی؟ جس پر وضاحت جاری کی گئی۔

واضح رہے کہ مملکت آنے والے ہر فرد کے لیے پی سی آر(کروناٹیسٹ رپورٹ) کی پابندی لازمی ہے۔

Comments

- Advertisement -