اتوار, نومبر 10, 2024
اشتہار

اسپیکر قومی اسمبلی کی صحت سے متعلق ترجمان کی اہم وضاحت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی کی صحت سے متعلق ترجمان نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی ترید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور غیر مصدقہ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر کےترجمان چوہدری رضوان نے واضح کیا ہے کہ اسدقیصر کی صحت سےمتعلق میڈیا پر آنے والی اطلاعات درست نہیں ہیں۔

چوہدری رضوان کا کہنا ہے کہ اسدقیصر طبی معائنےکےلیےاسلام آباد کے نجی اسپتال آئے تھے اور ان کی صحت میں روز بہ روز بہتری آرہی ہے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو کرونا کی تشخیص، بیٹا اور بیٹی بھی متاثر

چند روز قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا تھا، اُن کے صاحبزادے اور صاحبزادی کے کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آئے تھے۔

اسد قیصر نے بتایا تھا کہ ٹیسٹ رپورٹ موصول ہونے کے بعد میں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ انہوں نے پوری قوم سے درخواست کی کہ وہ دعاؤں میں یاد رکھیں اور بہت احتیاط کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں