بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز گوشواروں سے متعلق اہم وضاحت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: فیڈل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز گوشواروں سے متعلق اہم وضاحت کر دی۔

ایف بی آر کے مطابق سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز کے گوشوارے داخل کرانےکی تاریخ میں توسیع نہیں ہوئی۔

ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ سیلزٹیکس اور فیڈرل ایکسائز کےگوشوارےجمع کرانےکی تاریخ میں توسیع کی تجویز زیر غور ہے تاہم تاریخ میں توسیع سےمتعلق سوشل میڈیاپرچلنےوالی خبریں جھوٹی ہیں۔

اس سے قبل ایسٹ ڈیکلیئریشن اسکیم 2019کے تحت اثاثےظاہر کرنے والوں سے متعلق اعلامیہ جاری کرتے ہوئے ایف بی آر نے کہا تھا کہ ٹیکس گزار واجب الادا ٹیکس بمہ جرمانہ 30جون2020 تک لازمی ادا کریں، ٹیکس ادا نہ کرنےکی صورت میں اثاثےظاہرشدہ تصور نہیں ہوں گے۔

اعلامیہ کے مطابق ادا کیا گیاجرمانہ بھی ریفنڈنہیں ہو گا جب کہ غیر ظاہر شدہ اثاثہ جات، اخراجات اور فروخت کےخلاف کارروائی ہوگی۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اثاثہ جات کی مالیت کے80فیصد کے برابر ٹیکسز اور جرمانےکا اطلاق ہوگا، واجبات کی ادائیگی کی آخری تاریخ 30جون مقرر کی گئی ہے اور اس میں مزیدتوسیع نہیں کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں