تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

پاکستان آمد پر کیوی کھلاڑیوں کیلیے اہم سہولت، بڑا فیصلہ ‏

نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم کوپاکستان آمدپر لازمی کورونا ٹیسٹ سے استثنیٰ دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پر استثنیٰ کا این اوسی جاری کیا گیا ہے۔ کورونا ٹیسٹ ‏سے استثنیٰ سی اےاےشعبہ ایئرٹرانسپورٹ نےجاری کیا۔ ‏

پی سی بی کی تحریری درخواست سیکرٹری سی اےاے ڈویژن کو موصول ہوئی جس کا جائزہ لینے کے بعد نیوزی ‏لینڈ کے کھلاڑیوں کو پاکستان آمد پر لازمی کورونا ٹیسٹ سے استثنیٰ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

نیوزی لینڈ ٹیم11ستمبر کو چارٹر پرواز کے ذریعے ڈھاکا سے اسلام آباد پہنچےگی۔ کیوی کرکٹ ٹیم دورےمیں ‏پاکستانی کرکٹ ٹیم سے 3ون ڈےمیچ کھیلےگی۔

واضح رہے کہ پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ قومی ‏اسکواڈ کی کپتانی کا سہرا بابر اعظم کے سر ہوگا جب کہ نائب کپتان کی ذمہ داری شاداب خان سنبھالیں گے۔

آصف علی اور خوشدل شاہ کی قومی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے ان کے علاوہ اسکواڈ میں اعظم خان، حارث رؤف، ‏حسن علی، عماد وسیم، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر ، شاہین شاہ ‏آفریدی اور صہیب مقصود شامل ہوں گے۔

ریزرو کھلاڑیوں میں فخر زمان، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -