پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

سعودی عوام کیلئے حکومت کے اہم مشورے

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی محکمہ ٹریفک نے سڑکیں جام یا حادثات سے بچنے کیلئے عوام کو اہم مشورے دیے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے اژدحام والے مقامات اور مصرف ترین سڑکوں سے بحفاظت نکنے کا بھی طریقہ بتایا ہے۔

سعودی محکمہ ٹریفک نے ڈائیورز کو مشورہ دیا ہےکہ سائیڈ ٹریک استعمال کرکے اوور ٹیک سے گریز کریں۔

سڑکوں پر ایمرجنسی سروس فراہم کرنے والی گاڑیوں کو ترجیحی بنیادوں پر گزرنے کا موقع دیا جائے۔ جبکہ ڈرائیونگ کے دوران سڑک پر توجہ مرکوز رکھیں اور موبائل استعمال نہ کریں۔

گاڑیوں کے درمیان اوسطاً فاصلہ بھی یقینی بنائیں۔ ٹریفک سست روی سے چلنے کے باوجود ٹریک تبدیل نہ کریں۔

محکمہ کے مشورے میں ہارن کا غیرضروری استعمال نہ کرنا بھی شامل ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں