تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ویکسین کی نئی کھیپ موصول ہونے پر حکومت کا اہم اعلان

چین سے کورونا ویکسین کی 5 لاکھ ڈوز موصول ہونے کے بعد حکومت نے کل جمعرات سے ‏‏50سال کی عمر کے افراد کو ویکسین لگانے کا اعلان کر دیا۔

انسداد کورونا کےلئے ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی، سائنوفام کی 5لاکھ اور ‏کینسینو بائیو کی 60 ہزار خوراکیں پاکستان پہنچی ہیں۔

معاون خصوصی صحت ڈاکٹرفیصل سلطان نے ویکسین کی نئی کھیپ موصول ہونے پر چین کی ‏حکومت کےشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین نےہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کاساتھ ‏دیاہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی زندگیوں کوبچاناہماری اولین ترجیح ہے حکومت ویکسین کی بلاتعطل ‏فراہمی کویقینی بنا رہی ہے، حکومت عوام سےکیےوعدوں پرتیزی سےعمل کررہی ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ آج اور کل پاکستان پہنچنےوالی کوروناویکسین کی تعداد10لاکھ ہو جائے ‏گی یہ ڈوزز حکومت پاکستان کی طرف سے خریدی گئی ہیں اب تک پاکستان میں 8لاکھ ڈوزز ‏استعمال میں لائی جاچکی ہیں۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے اعلان کیا کہ کل سے 50سال کی عمر کے افراد کو ویکسین لگانے کا سلسلہ ‏شروع ہونے جا رہا ہے ملک میں بزرگ شہریوں کی ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -