حکومت نے بزرگ شہریوں کی گھر پر کورونا ویکسی نیشن کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق گھر پرویکسی نیشن کی سہولت 80 سال سے زائد عمر افراد کیلئےہے، صاحب فراش بزرگ افرادگھر پر کورونا ویکسی نیشن کراسکیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ این سی اوسی نے بزرگ افراد کی گھر پر ویکسی نیشن کی تجویز منظور کرلی ہے گھر پر کوروناویکسی نیشن کی سہولت چاروں صوبوں میں دستیاب ہوگی۔
ذرائع کے مطابق صوبوں کوگھرپرویکسی نیشن کاعمل جلدشروع کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں بزرگ افرادکی گھرپرویکسی نیشن مقامی محکمہ صحت کےتعاون سےہوگی گھرپرویکسی نیشن کیلئےشہری مقامی محکمہ صحت سےرابطہ کریں گے۔
گھرپرویکسی نیشن کافیصلہ بزرگ افرادکی سہولت اور حوصلہ افزائی کیلئےکیاگیا ہے۔ ملک بھرمیں ساڑھے9 لاکھ سے زائدافراد کی کوروناویکسی نیشن ہو چکی ہے۔