The news is by your side.

Advertisement

مسقط میں پھنسے پاکستانیوں کیلیے حکومت کا اہم اقدام

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سلام ائیر کو پاکستان کے لئے پانچ خصوصی پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت دیدی۔

کورونا لاک ڈاؤن کے باعث بیرون ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے حکومت کے خصوصی اقدامات جاری ہیں، پی آئی اے کے ریلیف آپریشن کے ساتھ ساتھ غیرملکی ایئرلائنز کو بھی خصوصی پروازوں کی اجازت دی گئی ہے۔

اس سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے مسقط میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے سلام ائیر کو پاکستان کے لئے پانچ خصوصی پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

سلام ائیر پانچ خصوصی پروازیں، مسقط سے کراچی ،ملتان، سیالکوٹ، اسلام آباد اور پشاور کے لئے آپریٹ کر ے گی۔

مجموعی طور پر پانچ پروازوں کے ذریعے1ہزار سے زائد ہم وطنوں کو پاکستان پہنچایا جائے گا، پروازیں پانچ جولائی سے دس جولائی تک کی پروازوں کو اجازت دی گئی ہے۔

سلام ائیر نے سی اے اے کو خصوصی پروازوں کے لئے درخواست دی تھی جس پر سول ایوی ایشن کے شعبہ ائیر ٹرانسپورٹ کی جانب سے نوٹی فیکیشن جاری کر دیا۔

سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ سلام ائیر مسافروں کو وطن پہنچانے کیلئے حکومت کی جانب سے واضح کردہ ایس او پی پر مکمل عمل درآمد کرے گی۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں