جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

آئی سی سی کے اہم فیصلے سامنے آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

کرکٹ کے عالمی نگراں ادارے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بورڈ میٹنگ میں اہم فیصلے کیے ہیں۔

آئی سی سی کی ورچوئل بورڈ میٹنگ کا دو روزہ اجلاس ختم ہونے پر میٹنگ میں ہونے والے فیصلے ‏سامنے آگئے۔ ڈی آر ایس میں امپائرز کال برقرار رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کورونا کےپیش ‏نظرٹیسٹ میچزمیں مقامی امپائر برقرار رکھنے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔

آئی سی سی نے ٹیسٹ میچز میں 3 اور ون ڈے میں 2 ریویو برقرار رکھنےکا بھی فیصلہ کیا ہے۔

بورڈ میٹنگ میں انڈر19 ویمنزٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ملتوی کردیاگیاہے جب کہ کوروناکےپیش نظرٹی ‏ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے 23رکنی اسکواڈ منظور کیا گیا ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ بھارت ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے پاکستانیوں کو ویزوں کی یقین دہانی آئندہ ماہ ‏کرائے گا۔ پاکستان نےٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئےبھارت کےویزےکی یقین دہانی مانگی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں