ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز سے قبل قومی کھلاڑیوں کو اہم ہدایات

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے قبل قومی کھلاڑیوں کو کورونا پروٹوکول پر بریفنگ کا آغاز کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی نے کھلاڑیوں، معاون اسٹاف کو بریفنگ دی۔

پی سی بی میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی کے مطابق کھلاڑیوں، معاون اسٹاف کی پہلی کرونا ٹیسٹنگ 13 جنوری کو گھروں میں ہوگی، دوسری ٹیسٹنگ 16 جنوری کو دوبارہ ان کے گھروں میں ہی کی جائے گی۔

- Advertisement -

میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی کا کہنا ہے کہ اسکواڈ جوائن کرنے ، ہوٹل پہنچنے سے قبل کھلاڑیوں کی 19 جنوری کو تیسری کورونا ٹیسٹنگ کی جائے گی۔

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں کھلاڑیوں کی مانیٹرنگ وطن واپسی کی پرواز سے ہی شروع ہوجائے گی، تمام ارکان کو دوران پرواز چہرے ماسک سے ڈھانپنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی سی بی حکام کے مطابق سفر کے دوران اراکین کو کم از کم 20 سیکنڈز تک سینیٹائزر استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، کھلاڑیوں، معاون اسٹاف کو غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلنے کا بھی کہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم ان دنوں نیوزی لینڈ میں موجود ہے جہاں دوسرا ٹیسٹ کھیلا جارہا ہے ، کیوی ٹیم سے سیریز کے بعد قومی ٹیم کو جنوبی افریقہ کا چیلنج درپیش ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں