تازہ ترین

جی ایچ کیو پر حملے میں ملوث ایک اور خاتون کی شناخت ہوگئی

راولپنڈی : جی ایچ کیو پر حملے کی تحقیقات...

رجب طیب اردوان کی تاریخی کامیابی، پھر صدر منتخب

انقرہ : ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے دوسرے اور...

حکومت نے پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات سے صاف انکار کر دیا

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے پاکستان تحریک...

ٹکٹ ہولڈر چوہدری اقبال اور ملک خرم علی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد/سرگودھا: پی ٹی آئی رہنما ملک خرم علی...

غیرملکی مسافروں کے لیے سعودی عرب سے اہم ہدایات آگئیں

ریاض: سعودی محکمہ شہری ہوابازی(سول ایوی ایشن) نے بھی تمام ایئرلائنز اور مسافروں کو ویکسین کے اندراج سے متعلق ہدایات جاری کردیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ بیرون مملکت سے آنے والے غیرملکی سفر شروع کرنے سے قبل ویکسینیشن کا آن لائن اندراج کرالیں اور تمام ایئرلائن اس شرط پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

محکمہ شہری ہوابازی کی جانب سے تمام فضائی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں اور اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ذریعے آنے والے مسافروں کی ویکسینیشن انٹری کو یقینی بنائیں۔

جبکہ گزشتہ روز سعودی محکمہ پاسپورٹ نے لنک کا اجرا کیا ہے جس کے ذریعے کوروناویکسین کا اندراج کرایا جاسکے گا۔ محکمے نے ہدایت کی ہے کہ ویکسین یافتہ یا لگوانے کے خواہش مند تمام افراد مملکت پہنچنے سے قبل ہی ویکسین کا اندراج آن لائن ضرور کرالیں۔

سعودی عرب جانے کے خواہش مند مسافر یہ خبر ضرور پڑھ لیں!

سعودی محکمہ پاسپورٹ کا کہنا تھا کہ ویکسین کے آن لائن اندراج کی بدولت ان کی امیگریشن کارروائی جلد مکمل ہوجائے گی اور انہیں ایئرپورٹ، بری سرحدی چوکی یا بندرگاہ پر طویل انتظار کی زخمت نہیں کرنا پڑے گی۔

محکمہ نے بتایا کہ ویکسین کا آن لائن اندراج خلیجی ممالک، مختلف قسم کے ویزا ہولڈرز، مقیم غیرملکیوں اور ان کے اہل وعیال کے لیے بھی ہے، ویکسین یافتہ یا لگوانے کے خواہش مند تمام افراد اندراج کرائیں۔

Comments