اشتہار

یو اے ای میں ملازمت کرنے والے پاکستانیوں کے لیے اہم خبر! 10 ہدایات جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : متحدہ عرب امارات میں ملازمت کی غرض سے جانے والے پاکستانیوں کے لئے 10 اہم ہدایات جاری کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے متحدہ عرب امارات (UAE) میں مقیم اور روزگار کی غرض سے جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے اہم سفری اور قانونی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

حکام نے کہا ان ہدایات کا مقصد امارات میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش قانونی، سفری اور طبی مسائل سے بچانا اور ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

پاکستانی شہریوں کے لیے 10 ضروری ہدایات کی گئی ہے ، جس میں کہا گیا امارات کے تمام مقامی قوانین کا احترام اور مکمل پاسداری کی جائے اور صرف قانونی ورک ویزہ حاصل کر کے ہی کام کریں۔

اس کے علاوہ اپنا ایمریٹس آئی ڈی ہمیشہ اپنے پاس رکھیں، ہیلتھ انشورنس کارڈ ہمیشہ اپنے ساتھ رکھیں اور اپنی تنخواہ باقاعدہ ویز پروٹیکشن سسٹم کے ذریعے وصول کریں۔

مزید پڑھیں : یو اے ای میں ملازمت اور رہائشی ویزوں کی منسوخی، اصل حقیقت سامنے آگئی

حکام کا کہنا ہے کہ اپنے وطن پیسے بھیجنے کے لیے صرف قانونی ذرائع (بینکنگ و ایکسچینج) کا استعمال کریں اور کسی بھی قسم کے لیبر و کاریگر مسائل کی صورت میں MOHRE کی ہیلپ لائن (80060) پر رابطہ کریں۔

حکام نے حفاظتی اقدامات کے حوالے سے کہا کام کے دوران حفاظتی سامان جیسے ہیلمٹ اور دستانے وغیرہ کا لازمی استعمال کریں، شدید گرم موسم کے دوران پانی کا زیادہ استعمال کریں اور ہنگامی صورتحال کے لیے پولیس (999) اور ایمبولینس (998) کے نمبرز ہمیشہ یاد رکھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں