تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

حکومت کا موبائل فون صارفین کی پرائیویسی کے تحفظ کیلیے اہم اقدام

وزیراعظم کی ہدایت پر حکومت نے موبائل فون صارفین کے تحفظ کیلیے ناپسندیدہ ایس ایم ایس بلاک کرنے کی اجازت کیلئے پالیسی سازی کا عمل شروع کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر حکومت نے موبائل فون صارفین کے تحفظ کیلیے ناپسندیدہ ایس ایم ایس بلاک کرنے کی اجازت کیلئے پالیسی سازی کا عمل شروع کردیا ہے، اس سلسلے میں پی ٹی اے صارفین کے ڈیٹا کی رازداری کے قوانین کا فوری جائزہ لے گا۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا ہے کہ مشیر اسٹریٹیجک ریفارمز سلمان صوفی نے اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی اے سے مشاورت کی ہے جس میں موبائل صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ اور مارکیٹرز کے ایس ایم ایس سے متعلق غور کیا گیا اور شہریوں کو ناپسندیدہ ایس ایم ایس بلاک کرنے کی اجازت کی پالیسی سازی پر اتفاق کیا گیا۔

مجوزہ اقدامات میں صارف بغیر اجازت میسج بھیجنے والی کمپنی کو رپورٹ کرسکے گا اور صارف کو حق ہوگا کہ وہ کسی بھی میسج بھیجنے والی کمپنی کو اس سے منع کر سکے گا جب کہ صارف کے منع کرنے پر کمپنی پر لازم ہوگا کہ وہ اس پر عملدرآمد کرے اس کے ساتھ ہی کمپنی صارف کا ڈیٹا اس کی مرضی کے بغیر کسی اور کمپنی کو نہ دینےکی پابند ہوگی۔

مشیر اسٹریٹیجک ریفارمز کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ صارفین کی پرائیویسی شہریوں کا بنیادی آئینی حق ہے اور حکومت اس کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دے گی۔

Comments

- Advertisement -