The news is by your side.

Advertisement

اسد عمر کی ورلڈ بینک کے نئے کنٹری ڈائریکٹر سے اہم ملاقات

اسلام آباد : وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ حکومت اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کررہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورلڈ بینک کے نئے کنٹری ڈائریکٹر سے تعارفی ملاقات کے دوران کیا، اس وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے پاکستان اور ورلڈ بینک کے تعلقات کو سراہا۔

اسد عمر نے وبائی امراض کے دوران ورلڈ بینک کی جانب سے فراہم کردہ امداد کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کررہی ہے۔

اس موقع پر ورلڈ بینک کے نئے کنٹری ڈائریکٹر نجی بنحسین کا کہنا تھا کہ عالمی بینک کرونا ایمرجنسی رسپانس منصوبوں میں پاکستان کررہا ہے، پاکستان نے کرونا وائرس کو بڑی حد تک قابو کرنے کےلیے منظم طریقہ اختیار کیا۔

اس موقع فریقین نے پاکستان اور ورلڈ بینک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا اعادہ کیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں