تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

آرمی چیف کے اہل خانہ کی ٹیکس معلومات لیک، ایف بی آر میں اہم اجلاس

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کے اہل خانہ کی ٹیکس معلومات لیک ہونے کی تحقیقات کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں اہم اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے محصولات طارق پاشا کی زیرِ صدارت اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد شریک ہوئے۔

اجلاس میں آرمی چیف کی فیملی کے ٹیکس تفصیلات لیک ہونے پر چیئرمین ایف بی آر، چیئرمین پرال اور ممبر آئی ٹی کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی فیملی کی ٹیکس تفصیلات لیک ہونے کی رپورٹ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پیش کی جائے گی۔

یاد رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کے اہلخانہ کی ٹیکس تفصیلات لیک ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے معاون خصوصی محصولات طارق پاشا سے اس متعلق 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کی تھی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ کسی کی بھی ٹیکس تفصیلات خفیہ ہوتی ہیں، ٹیکس تفصیلات عام کرنا خفیہ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔

Comments

- Advertisement -