پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے اہم ترین ملاقات کی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے ان کی رہائشگاہ زمان پارک لاہور پہنچے، اس ملاقات میں ق لیگ کے سینیئر رہنما مونس الہٰی اور حسین الہٰی کے علاوہ بیرسٹر علی ظفر، مشیر اطلاعات مسرت چیمہ سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنما بھی شریک تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں عمران خان پر ہونیوالے حملے کی ایف آئی آر کے اندراج اور آئی جی پنجاب کے عدالت میں دیے گئے بیان پر مشاورت ہوئی۔
- Advertisement -
ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی نے اس موقع پر عمران خان کو کل سے وزیر آباد سے دوبارہ شروع ہونے والے حقیقی آزادی مارچ کی سیکیورٹی پر بھی اعتماد میں لیا۔