شاہ محمود قریشی کی اماراتی وزیرخارجہ سے اہم ملاقات

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اماراتی وزیر خارجہ عبداللہ بن زید سے ملاقات میں یو اے ای میں موجود 16 لاکھ پاکستانیوں کی فلاح و بہبود سے متعلق بات چیت کی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زید سے ملاقات کی ہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کے حالات زیر غور آئے جبکہ جنوبی ایشیا کی صورتحال پر اور افغان امن عم پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Spoke with H.H @ABZayed on the situation in South Asia, conditions in #IIOJK and discussed peace in Afghanistan. Pakistan appreciates UAE’s cooperation during the #COVID19 pandemic. pic.twitter.com/eNeiZOAhdr
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) December 17, 2020
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملاقات کے دوران جنوبی ایشیا کی صورتحال اور افغان امن عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ متحدہ عرب امارات میں موجود 16 لاکھ پاکستانیوں کی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔
Always a pleasure to meet H.H @ABZayed and discuss avenues for deepening 🇵🇰 🇦🇪 relations. The welfare of our 1.6 million strong Diaspora in the UAE was discussed, with the strengthening of our people to people ties a cornerstone of our bilateral relationship. pic.twitter.com/IpzdCTirGs
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) December 17, 2020
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا کے دوران متحدہ عرب امارات کے تعاون کو سراہتا ہے۔