جمعرات, اگست 20, 2026
اشتہار

آئی ایم ایف مذاکرات سے قبل نگران وزیر خزانہ کی زیرصدارت اہم اجلاس

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نگران وزیرخزانہ شمشاد اختر نے وزرا اور ڈویژن کے حکام کو آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لیے مکمل تیاری کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) مذاکرات سے قبل نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کی زیرصدارت اجلاس ہوا ، جس میں نگران وزیرتوانائی، نجکاری، منصوبہ بندی، چیئرمین ایف بی آر اوردیگرشریک تھے۔

اجلاس میں معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ، ذرائع نے بتایا کہ نگران وزیرخزانہ نے اہداف پر عملدرآمد اور تیاریوں پر بریفنگ لی، جس کے بعد نگران وزیرخزانہ نے وزرا اور ڈویژن کےحکام کو مذاکرات میں مکمل تیاری کی ہدایت کردی۔

آئی ایم ایف مشن سے آج سے اسٹینڈبائی ارینجمنٹ قرض پروگرام کےتحت اقتصادی جائزہ ہوگا، ذرایع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مشن کو ابتدائی طور پر اہداف پر عملدرآمد رپورٹ پیش کی جائے گی۔

دوسری جانب آئی ایم ایف کا وفد وزارت خزانہ پہنچ گیا ،جہاں آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات سےقبل تعارفی سیشن جاری ہے، نگران وزیرخزانہ نے معاشی ٹیم کے ساتھ تعارفی سیشن میں شرکت کی، جس میں نگران وزیر توانائی، نجکاری، منصوبہ بندی،چیئرمین ایف بی آر سمیت دیگر شریک ہیں۔

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں