The news is by your side.

Advertisement

رمیز راجہ کا قومی ٹیم کے نام اہم پیغام

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں رسائی کے بعد رمیز راجہ نے کھلاڑیوں کے نام اہم پیغام جاری کیا اور لڑکوں کو خوب داد دی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے لکھا کہ قومی ٹیم نے ثابت کردیا کہ عاجزی کے ساتھ بہترین کارکردگی کامیابی کا راستہ ہے۔

پاکستان ٹیم کے ہاتھوں نمیبیا کو شکست کے بعد رمیزراجہ نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا اور یہ بھی کہا کہ پاکستان ٹیم نے سب سے عمدہ انداز میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی، ویل ڈن بوائز۔

پاکستان مسلسل چوتھی کامیابی کے بعد سیمی فائنل میں پہنچ گیا

خیال رہے کہ قومی ٹیم نمیبیا کو شکست دے کر ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی 2021 کے سیمی فائنل میں پہنچی ہے۔

پاکستان نے مسلسل چوتھے میچ میں کامیابی سمیٹ کر ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔ قومی ٹیم ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے ساتھ ہی اب تک کھیلے گئے 7 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پانچویں بار کوالیفائی کرنے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں