ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

ورلڈ میری ٹائم ڈے 2021 کے موقع پر سربراہ پاک بحریہ کا اہم پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : نیول چیف نے جہازرانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جہازرانوں نے مشکل وبائی صورتحال کے باوجود سپلائی چین کو برقرار رکھا۔

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے عالمی میری ٹائم ڈے 2021 کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں ان خیالات کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ عالمی دن سمندر کے تحفظ اور اہمیت اجاگر کرنے کےلیے منایا جاتا ہے۔

نیول چیف نے کہا کہ میری ٹائم کے عالمی دن کے موضوع ’جہازران جہاز رانی کے مستقبل کی بنیاد‘ ہے اور آج کا دن جہاز رانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔

سربراہ پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ جہاز رانوں نے مشکل وبائی صورتحال کے باوجود سپلائی چین کو برقرار رکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ قدرت نے پاکستان کو متعدد سمندری وسائل سے نوازا ہے اور اقتصادی راہداری کی کامیابی محفوظ سمندری راستوں سے منسلک ہے۔

نیول چیف نے مزید کہا کہ پاک بحریہ میری ٹائم شعبے سے متعلق آگاہی اور بلیو اکانومی کے فروغ کےلیے اہم کردار ادا کررہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں