چین سےکوروناویکسین کی آمد کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق ویکسین آمدکےشیڈول میں تبدیلی ناگزیر وجوہات کی بنا پر ہوئی ہے کورونا ویکسین کی چوتھی کھیپ 30 مارچ کواسلام آبادآئےگی۔
ویکسین کی چوتھی کھیپ26 مارچ کو اسلام آبادپہنچناتھی۔ کین سائینوویکسین کی60 ہزارڈوزکمرشل فلائٹ پرپہنچیں گی۔
- Advertisement -
ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ویکسین کی پانچویں کھیپ31مارچ کوآئےگی، چین سےپانچویں کھیپ سائینوفارم کورونا ویکسین کی آئےگی تاحال کوروناویکسین کی 3کھیپ پاکستان آچکی ہیں۔
چین پاکستان کوکوروناویکسین کی 15لاکھ خوراکیں عطیہ کرچکاہے کین سائینوسےسنگل ڈوز60 ہزار ویکسین کی خریداری کی گئی جب کہ سائینوفارم سےویکسین کی10 لاکھ خوراکیں خریدی گئی ہیں۔