تازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک...

’بیلٹ پیپر پر پی ٹی آئی نہ ہو تو بھی الیکشن شفاف اور قانونی ہوں گے‘

لندن: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی کا پریکس اینڈ پروسیجر قانون کیخلاف جواب سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد: صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری اور...

عازمین حج کیلیے مخصوص سوٹ کیس اور موبائل پیکچ

اسلام آباد: عازمین حج کیلیے بڑی خوشخبری یہ ہے...

6 ماہ سے زائد باہر رہنے والے غیرملکیوں کے اقامے منسوخ ہونے لگے؟

کویت سٹی: کویت حکام نے چھے ماہ سے زائد باہر رہنے والے غیرملکیوں کے اقاموں کی منسوخی کو افواہ قرار دے دیا اور کہا ایسا کوئی قانون نافذ نہیں کیا گیا ہے۔

کویتی ریزیڈنسی افیئر ڈیپارٹمنٹ نے واضح کردیا کہ کویت سے باہر موجود غیرملکیوں کے اقامے منسوخ نہیں ہوں گے اور اقاموں کی آن لائن تجدید کا عمل بھی جاری رہے گا، کویت سے باہر رہنے والوں کے لیے رہائشی اجازت نامے(اقامہ) کی تجدید کو روکنے کے حوالے سے کوئی نیا قانون نہیں ہے۔

ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ باہر موجود تارکین وطن کی تجدید ہوتی رہے گی لیکن اس کے لیے لازم ہے پاسپورٹ کی معیاد باقی رہے بصورت دیگر یہ عمل طے نہیں پائے گا۔

متعلقہ ادارے کے مطابق 6 ماہ سے زیادہ کویت سے باہر رہنے والوں کے بارے میں افواہیں پھیل رہی ہیں جس پر وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ 6 ماہ سے زیادہ کویت سے باہر رہنے والوں کے اقامہ منسوخ نہیں کررہے۔

یہ بھی کہا گیا کہ جو لوگ کویت سے باہر ہیں ان میں سے اکثر آرٹیکل 22 (فیملی ویزا) کے حامل ہیں اور ان میں سے زیادہ تر اسپانسرز کے تحت رجسٹرڈ ہیں۔

کویتی ریزیڈنسی افیئر ڈیپارٹمنٹ کا مزید کہنا تھا کہ اگر کسی قسم کے قانون کا نفاذ ہوگا بھی تو پہلے وقت دیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -