تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی وزٹ ویزا کے حوالے سے اہم خبر!

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ نے مملکت کے وزٹ ویزا سے متعلق اہم وضاحت جاری کی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) سے ایک شہری نے استفسار کیا کہ میں نے اپنی فیملی کو وزٹ ویزے پر بلایا لیکن اب میں ان کے وزٹ ویزوں کو اقامے میں تبدیل کرانا چاہتا ہوں، اگر ایسا ممکن ہے تو اس کے طریقہ کار پر روشنی ڈالیں۔

جوازات نے جواب دیا کہ وزٹ ویزے پر سعودی عرب آنے والوں کو چاہیے کہ وہ ویزے کی مدت کے دوران واپس اپنے ملک چلے جائیں، وزٹ ویزے پر آنے والے افراد کو اقامہ جاری کرنے کا کوئی قانون موجود نہیں ہے۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے بتایا کہ فیملی کا اقامہ جاری کروانا چاہتے ہیں تو محکمہ سول افیئرز کے متعلقہ شعبے سے رابطہ کریں جہاں سے خاندان کے لیے رہائشی ویزا جاری ہوتا ہے۔

سعودی عرب: ممنوعہ ممالک میں موجود غیرملکیوں کی مشکل آسان ہوگئی

ویزا جاری کرانے کے بعد اپنے ملک میں سعودی سفارت خانے سے ویزا اسٹمپ کرائیں۔ اس طرح فیملی اقامہ حاصل کرنے کے تمام مراحل عبور ہوتے ہیں، سعودی قوانین کے مطابق وزٹ ویزا کسی صورت اقامے میں تبدیل نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ ویزٹ ویزے پر مملکت آنے والوں پر لازم ہے کہ وہ مقررہ مدت کے دوران اپنے ممالک لوٹ جائیں بصورت دیگر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -