جمعرات, جنوری 22, 2026
اشتہار

سعودی عرب سے پاکستانیوں کی وطن واپسی سے متعلق اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب کی جانب سے لگائی جانے والی سفری پابندی کے بعد پی آئی اے کی پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے پروازیں جاری ہیں۔

پی آئی اے اسٹیشن مینجر ریاض نسیم احمد نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 15 ہزار سے زائد مسافر سعودی عرب سے پاکستان پہنچے گے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے پی آئی اے کے خالی طیارے ریاض پہنچ رہے ہیں جن کے ذریعے مسافروں کو وطن واپس لایا جائے گا۔

مینجر ریاض احمد نے کہا کہ ایک ہفتے میں 2500 سے زائد مسافر ریاض سے پاکستان کے لئے روانہ ہو ں گے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافروں کی آسانی کیلئے پی آئی اے کا سعودی عرب آپریشن جاری رہے گا۔ سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں کو واپس لانے کیلئے پروازیں جاری رکھی جائیں گی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق جن مسافروں کی پاکستان تا سعودی عرب پروازوں میں بکنگ تھی ان کی بکنگز پابندی کے خاتمے تک ملتوی کی جارہی ہیں، پابندی ختم ہوتے ہی تمام بکنگز کو پہلی پروازوں پر بحال کردیا جائے گا۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں