تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

عمرہ ویزوں سے متعلق اہم خبر

سعودی وزارت حج و عمرہ نے 6 لاکھ سے زائدعمرہ ویزے جاری کر دیے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق ابتک 6 لاکھ 32 ہزار 712 عمرہ ویزےجاری کئےگئے ہیں اور عمرہ زائرین کی کل تعداد5 لاکھ 71ہزار 687 ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح عمرہ ادائیگی کے بعد مملکت سے واپس جانے والوں کی تعداد 4 لاکھ 58 ہزار 366 ہے۔

اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ فضائی راستوں سے 5 لاکھ 31 ہزار 546 ، بری راستے سے 40 ہزار 69 زائرین مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ پہچنے جب کہ بحری راستے آنے والوں کی تعداد 72 تھی۔

محکمہ پاسپورٹ مکہ مکرمہ کے ترجمان عبدالرحمان القثامی کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق اگر کوئی حاجی یا عمرہ زائر مقررہ وقت پر مملکت سے واپس نہیں جاتا تو فی زائر متعلقہ حج و عمرہ کمپنی پر 25 ہزار ریال جرمانہ کیا جاتا ہے یہ جرمانہ کمپنیوں پر ہوتا ہے۔

Comments

- Advertisement -