وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے ہدایت دی ہےکہ پاکستان میں تیار وینٹی لیٹرز اور میڈیکل ڈیوائسز عالمی معیارکے مطابق ہوں، وینٹی لیٹرزکی ڈریپ میں بروقت رجسٹریشن کیلئے اقدامات کیےجائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی شبلی فراز کی زیرصدات اجلاس ہوا جس میں کورونا سے نمٹنےکیلئےکوششوں سےمتعلق بریفنگ دی گئی۔
پاکستان میں بنائےگئےوینٹی لیٹرز سےمتعلق بھی شبلی فراز کو بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر 57 وینٹی لیٹر ڈیزائن کیےگئےہیں جس میں سے 16 آئی سی یووینٹی لیٹرز کی ضروریات پر پورا اترے ہیں۔
نیسکام، پی اےای سی کےبنائے 2 وینٹی لیٹرز پاکستان انجینئرنگ کونسل سےکلیئر قرار دیے گئے ہیں یہ 2 وینٹی لیٹرز ڈریپ میں کلینیکل توثیق کے مرحلےمیں ہیں اور منظوری کی صورت میں2ماہ میں50وینٹی لیٹرفراہم کیے جاسکتے ہیں۔
ایلسنز گروپ کراچی کا تیار کردہ وینٹی لیٹرپاکستان انجینئرنگ کونسل نےکلیئر کر دیا اور یہ وینٹی لیٹربھی کلینیکل توثیق کےمرحلےمیں ہے منظوری کےبعدایک ماہ میں10وینٹی لیٹردستیاب ہوسکیں گے، پاکستان کےتیارکردہ یہ وینٹی لیٹرزعالمی معیارکےمطابق ہیں۔