پیر, اپریل 20, 2026
اشتہار

فخرزمان سے متعلق اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے جارح مزاج بیٹسمین فخرزمان فٹ ہو گئے اور وہ جنوبی اگلے میچ کے لیے دستیاب ‏ہوں گے۔

جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی تھیں فخرزمان کی ‏جگہ شرجیل خان کو شامل کیا گیا ان کی ‏چار سال بعد ٹیم میں‌ واپسی ہوئی جب کہ حارث رؤف کو ‏آرام دے کر محمد حسنین کو موقع ‏دیا گیا۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ حارث روف کی جگہ محمد حسنین ‏کو ٹیم میں لائے ہیں، ‏فخر زمان کے پاؤں میں الرجی ہے ان کی جگہ شرجیل خان کو موقع دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فخرزمان مکمل فٹ ہو گئے ہیں اور وہ اگلے میچ کے لیے دستیاب ہیں۔ ٹیم ‏مینجمنٹ فخر زمان کے تیسرے میچ میں کھیلنے کیلئےپرُامید ہے۔

واضح رہے کہ چار میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ کل ہو گا، سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں