تازہ ترین

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب کے قومی دن سے متعلق اہم خبر آگئی

ریاض: سعودی وزارت صحت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ یوم وطن سے قبل ہی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا لیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں ہر سال 23 ستمبر سعودی عرب کے قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اسی ضمن میں حکام کا کہنا ہے کہ تمام سعودی شہری اور مقیم غیرملکی یوم وطنی کے موقع پر کورونا وائرس سے حفاظتی تدابیر کی بھرپور پابندی کریں اور جلد از جلد مکمل ویکسینیشن کرائیں۔

وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے شفایابی کے بعد ویکسین کی ایک خوراک وائرس کی نئی شکلوں سے بچاؤ کے لیے ناکافی ہے جبکہ دوسری خوراک ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویکسین لگوانے والوں کی شرح بڑھ جانے کے باوجود وائرس سے بچاؤ کے لیے مقرر تدابیر کی پابندی اشد ضروری ہے۔ اس حوالے سے لاپروائی درست نہیں۔

ڈاکٹر محمد العبد العالی نے بتایا کہ سعودی عرب میں کورونا ویکسین کی 40 ملین سے زیادہ خوراکیں لگائی چکی ہیں جبکہ 17 ملین سے زیادہ افراد ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہیں۔

ترجمان نے ہدایت کی کہ ماسک سمیت تمام حفاظتی تدابیر کی مسلسل پابندی ضروری ہے، کورونا ایس او پیز کا فیصلہ بغیر سوچے سمجھے نہیں کیا گیا ہے، مکمل ویکسینیشن کے باوجود احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے۔

Comments

- Advertisement -