جمعہ, جنوری 23, 2026
اشتہار

سعودی عرب میں کاروبار کرنے والوں کے لیے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب کی ٹیکس  اتھارٹی کمپنی  نے اعلان کیا ہے کہ کمپنیاں مصدقہ مالیاتی گوشوارے جمع کرایں۔

سعودی زکوۃ، ٹیکس اینڈ کسٹم اتھارٹی کے مطابق  تمام کمپنیوں کو چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس سے مصدقہ مالیاتی گوشوارے  پیش کرنا ہوں گے۔

اخبار 24 کے مطابق اتھارٹی نے اس حوالے سے مزید کہا ہے کہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے ذریعے منظور شدہ مالیاتی گوشوارے پیش کرنے کی پابندی کسی ایک کمپنی پر نہیں بلکہ ہر طرح کی کمپنیوں پر ہے۔

کمپنیوں کے  قانون کے مطابق  ٹیکس کا اقرار نامہ جمع کرانا ہوگا، اتھارٹی نے کہا ہے کہ ہر کمپنی اپنے کاروبار کے  لحاظ سے اقرار نامہ پیش کرے اور پیش کردہ گوشواوں کی تائید میں دستاویزات بھی منسلک کرے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں