تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی عرب: غیرملکی ہوجائیں خبردار!

ریاض: سعودی حکام نے مقامیوں کے نام سے کاروبار کرنے والے تارکین وطن کو ایک پھر متنبہ کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حکومت کا کہنا ہے کہ سعودی شہریوں کے نام سے کاروبار کرنے والے غیرملکی خصوصی مہلت سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے کاروبار کو قانون شکل دیں۔

سعودی حکومت نے خبردار کیا کہ مہلت سے فائدہ نہ اٹھانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ‘اصلاح حال’ کی مہلت 16 فروری 2022 کو ختم ہوجائے گی، عنقریب آرٹیفیشنل انٹیلی جنس کی مدد سے غیرقانون کاروبار پکڑیں گے، کارروائی کا طریقہ کار بھی مختلف ہوگا، ایسے لوگوں کو سخت سزائیں بھی دیں گے۔

متعلقہ ادارے نے بتایا کہ ملزمان کو 5 برس تک قید یا پچاس لاکھ ریال تک کا جرمانہ کیا جائے گا، بعض حالات میں دونوں سزائیں بہ یک وقت بھی دی جاسکتی ہیں۔

علاوہ ازیں اثاثے ضبط کرلیے جائیں گے اور تجارتی پردہ پوشی کے جرم کا ارتکاب کرنے والوں کے غیر قانونی اثاثے بھی ضبط ہوں گے، اصلاح حال کے خواہش مند شہری جلد از جلد وزارت تجارت سے رجوع کریں۔

اس خصوصی مہلت سے فائدہ اٹھانے والوں کو سزاؤں سے چھوٹ مل جائے گی جس کے بعد سعودی وغیرملکی مشترکہ اداکارہ قائم کرسکتے ہیں، متعلقہ ادارے کا اندراج غیرملکی کے نام سے بھی کرایا جاسکتا ہے۔ جبکہ سعودی اپنا کاروبار جاری رکھ سکتا ہے جس کے لیے کسی دوسری سعودی کی مدد کی سہولت بھی ہوگی۔

Comments

- Advertisement -