The news is by your side.

Advertisement

عازمینِ حج کے لیے اہم خبر

ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ گذشتہ چار روز میں 7 ہزار عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے آج جمعہ کے روز مزید 6 حج پروازوں سے 16 سو سے زائد عازمینِ حج مدینہ منورہ پہنچائے جائیں گے۔

ترجمان کے مطابق عازمینِ حج کو مدینہ منورہ میں 8 روزہ قیام کے بعد مکہ مکرمہ روانہ کیا جائے گا حج سے قبل 17 ہزار عازمینِ حج مدینہ منورہ کی زیارت مکمل کریں گے۔

حج کے بعد پاکستان روانگی سے 8 دن قبل باقی 15 ہزار عازمینِ حج کو مدینہ منورہ پہنچایا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق 106 پروازوں پر مشتمل حج فلائٹ آپریشن 30 جون تک لگاتار جاری رہے گا، دور دراز علاقوں سے آنے والے عازمین کیلئے حاجی کیمپوں میں رہائش کا بندوبست کیا گیا ہے حاجی کیمپوں سے ویکسین، ٹکٹ، ویزہ ، شناختی لاکٹ اور پاسپورٹ کی فراہمی جاری ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مکہ ، مدینہ اور سعودی ایئرپورٹس پر معاونینِ حج پر مشتمل فلاحی عملہ سعودی عرب تعینات کر دیا گیا پاکستانی حج میڈیکل مشن کے تحت مکہ مدینہ اور جدہ میں ہسپتال اور ڈسپنسریاں قائم کر دی گئی ہیں۔

پولیس ، 1122اور سول اداروں کے ملازمین بطور معاونین رہائش، خوراک اور ٹرانسپورٹ کا انتظام سنبھال رہے ہیں شعبہ گمشدگی ، ہیلپ لائن، حرم گائڈز، مانیٹرنگ ،مکہ روانگی کا انتظام مذہبی امور کے ویلفیئر سٹاف کے ذمہ ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں